آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی کا رشوت کے واقعے کا سختی سے نوٹس، نوشہرہ پولیس کے دو کانسٹیبلان کو فوری ملازمت سے برخاست کردیا
پیر 15 دسمبر 2014 22:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے اشیاء سمگل کرنے والے لوگوں سے رشوت لینے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نوشہرہ پولیس کے دو کانسٹیبلان کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کردیا ہے اور اُن کے خلاف پرچہ درج کرانے اور گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کردیاہے۔ واقعات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر (فیس بک) پر ایک نجی ٹی وی چینل کی نوشہرہ کینٹ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کی گنڈا ماروں سے رشوت لینے کی ویڈیوکلپ منظر عام پر آئی۔
جسمیں دو کانسٹیبلان طالب جان اور نسیم اللہ کوگنڈا ماروں سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ویڈیو کلپ میں ساتھ کھڑی پولیس کی موبائل بھی نظر آرہی ہے۔ جونہی اس ویڈیو کلپ کے بارے میں آئی جی پی کو معلوم ہوا تو انہوں نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دونوں کانسٹیبلان کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کرکے اُن کے خلاف پرچہ کرانے اور گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.