خواتین سے بد تمیزی کرنے والے ’ گلو بٹ ‘ ن لیگ کے نہیں ’تحریک انصاف‘ کے نکلے

پیر 15 دسمبر 2014 21:31

خواتین سے بد تمیزی کرنے والے ’ گلو بٹ ‘ ن لیگ کے نہیں ’تحریک انصاف‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خواتین سے بد تمیزی کرنے والے نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکنان ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران خواتین کے ساتھ شدید بد تمیزی کی گئی جس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے بد تمیزی کرنے والے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن کا گلو بٹ قرار دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی رہنماءعندلیب عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمارے جلسے میں سازش کے تحت گلو بٹوں کا ٹولہ بھیجا ہے جبکہ ہمارے کارکنان پر امن اور تہذیب یافتہ ہیں جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ طوفان بد تمیزی برپاءکرنے والے دونوں نوجوان تحریک انصاف کے ہی کارکن ہیں اور ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے سٹوڈنٹ ونگ آئی ایس ایف سے ہے۔ذرائع اس بات کا بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو اور شاہدرہ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :