وقت آ گیا ہے کہ جمہوری احتجاج اور سول نافرمانی میں فرق واضح کیا جائے : چوہدری نثار

پیر 15 دسمبر 2014 20:39

وقت آ گیا ہے کہ جمہوری احتجاج اور سول نافرمانی میں فرق واضح کیا جائے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی ہے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چاہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنوں کو انتہائی خندہ پیشانی سے برداشت کیا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ جمہوری احتجاج اور سول نافرمانی میں فرق واضح کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی جمہوری احتجاج کے نام پر لوگوں کی زندگی مفلوج نہیں بنائی جاتی اور نہ ہی سڑکیں بند نہیں کروا سکتی۔چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا کہ ان کہ حکومت ملک کی بہتری اور امن کی خاطر ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔