این اے 122دھاندلی کیس،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا

پیر 15 دسمبر 2014 11:13

این اے 122دھاندلی کیس،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے این اے 122میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے این اے122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن ٹریبونل میں درخواست جمع کروائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کی درخواست کو قبو ل کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیاہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کا فیصلہ غیر آئینی ہے کیونکہ ووٹوں کی تحیقیقات کے فیصلہ سے پہلے الیکشن ٹریبونل کو اس کیخلاف اعتراضات کا فیصلہ کرنا چاہیے تھا جوکہ آئینی طریقہ ہے لیکن الیکشن ٹریبونل نے اعتراضات کا فیصلہ نہیں کیا اور ووٹوں کی گنتی کا فیصلہ سنادیاجو کہ آئین کے متصاد م ہے۔