Live Updates

لاہور:تحریک انصاف کے 18 مقامات پر دھرنے، جلائو ، گھیرائو، شہری مشکلات سے دوچار

پیر 15 دسمبر 2014 11:03

لاہور:تحریک انصاف کے 18 مقامات پر دھرنے، جلائو ، گھیرائو، شہری مشکلات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور کے مختلف مقامات پر دھرنے ، جلاؤ ، گھیراؤ اور احتجاج شروع کر دیا ، کارکنان نے پنجاب اسمبلی کے سامنے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی ، وکلا نے گو نواز گو کے نعرے لگائے ، ٹھوکر چوک بلاک ہونے سے موٹروے اور ملتان روڈ کے داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے پلان سی کے تحت لاہور میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینا شروع کر دیئے ہیں ۔

تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلا نے جی پی او چوک پر ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بند کر دی ۔ اس موقع پر وکلا نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے ۔ پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے کبھی پہلے نہ اب تشدد ہوگا ، ادھر کارکنوں نے صبح پنجاب اسمبلی کے سامنے اور مال روڈ نہر کے پل اور لبرٹی گول چکر پر سڑک پر ٹائروں کو آگ لگا کر بند کر دیا جس کی وجہ سے لبرٹی گول چکر سے متصل تمام راستے بند ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھٹہ چوک کے دھرنے سے ڈیفنس جانے والے راستے بند ہیں ۔ چونگی امرسدھو اور ،فیروز پور روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے لاہور سے قصور آنے جانے والا راستہ بلاک ہو گیا ہے ۔ ماڈل ٹاؤن ، اتفاق ہسپتال کا راستہ بھی بند کر دیا گیا جبکہ میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ ملتان روڈ پر چوک یتیم خانہ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے رائےونڈ ، منصورہ ، ملتان چونگی کی طرف جانے والا راستہ بلاک ہو گیا ۔

ٹھوکر چوک بند ہونے سے موٹروے اور ملتان روڈ کے داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے ۔ شاہدرہ چوک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی گئی ہے جس کے باعث رنگ روڈ ، بتی چوک ، مینار پاکستان کو جانے والے بھیکے وال چوک پر دھرنے کے باعث اقبال ٹاؤن سمیت اردگرد کی آبادیوں کو جانے والے اور اکبر چوک پر ہونے والے احتجاج سے ٹاؤن شپ ، جوہر ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن آنے اور جانے والے را ستے بند ہیں ۔ دوسری جانب انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پنجاب سول سیکریٹریٹ ملازمین کو صبح سات بجے دفتر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔ شہر کے ہسپتالوں میں بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولیس بھی الرٹ رہے گی ، تاجروں کے ایک دھڑے نے حفاظتی اقدامات کے تحت کاروبار بند رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات