ہمسایہ ملک سے آنے والے گستاخانہ لٹریچر پر پابندی اور گستاخانہ لٹریچر لانے اور بیچنے والوں خلاف قانونی کاروائی کی جائے،اہلسنت والجماعت کوئٹہ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماوں نے کہاہے کہ ہمسایہ ملک سے آنے والے گستاخانہ لٹریچر پر پابندی لگائی جائے اور گستاخانہ لٹریچر لانے اور بیچنے والوں خلاف قانونی کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الکبیر شاکر مولانا محب اللہ قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کے لئے ہمسایہ ملک ہمیشہ سرگرم رہا ہے کبھی دہشت گردوں کو بھیج کر اہلسنت عوام کو ٹارگٹ کرایا جاتا ہے تو کبھی گستاخانہ لٹریچر کو بھیج کر پر امن ماحول کو خراب کیا جاتا ہے حکومت ان عناصر کے خلاف کاروائی کرے انہوں نے مزید کہاکہ صحابہ اکرام کی ساری زندگی نبی پاک ﷺکی فرما برداری اور غلامی میں بسر ہوئی اور صحابہ نے ہی اصل دین آپ ﷺسے سمجھااور پوری دنیا میں پھیلایا اگر آج کوئی شخص صحابہ کی ان خدمات سے منہ پھیرے اور صحابہ کی شان میں گستاخی کرے تو اس کا دین محمدی سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان پر صحابہ و اہلبیت کا عزت و احترام واجب ہے اگر کوئی صحابہ و اہلبیت کی شان میں گستاخی کرے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔