نوشہرہ، دروازگئی کے مقام سے 6لاشیں برآمد ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل کئے گئے،

پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچادیں شناخت نہیں ہوسکی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 20:52

نوشہرہ، دروازگئی کے مقام سے 6لاشیں برآمد ،نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ ..

رسالپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) ضلع نوشہرہ میں دروازگئی کے مقام سے 6لاشیں برآمد ،نامعلوم آفراد کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل کئے گئے تھے،پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لائے گئے ،تاہم اُنکی شناخت نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے نظام پور کے قریب دروازگئی کے مقام پر 6افراد کو نامعلوم لوگوں نے قتل کرکے لاشیں دریائے کابل کے کنا رے گرائے گئے تھے۔

علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دے دی جو بعد میں پولیس نے ساری لاشوں کو قبضے میں لے لئے جنہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع نوشہرہ ہیڈکواٹر ہسپتال لائے گئے ،تاہم کسی کی شنا خت نہیں ہوئی مقتولین کی عمریں 22سال سے 38سال کے درمیان ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں سے پانچ داڑھی والے تھے جبکہ چھٹا بغیر داڑھی کا تھا ،گزشتہ کئی دنوں سے نوشہرہ کے علاقے میں پائے جانے والے یہ دوسرہ واقع ہیں جو گروپ شکل میں لاشیں دریافت ہوئی اس سے پہلے بھی پانچ بوری بند لاشوں کو رسالپور کے قریب برآمد ہوئے تھے دونوں واقعات میں کافی مماثلت پائی جاتی ہیں کیونکہ دونوں واقعات میں مرنے والے افراد کے پاس کوئی اسلحہ یا غیر قانونی موادبرآمد نہیں ہوئی دونوں واقعات سے نوشہرہ کے عوام میں خوف پائی جاتی ہیں ،کیونکہ ان واقعات کے پیچھے قاتلوں کا کوئی سراغ معلوم نہ ہوسکا ۔