چیف الیکشن کمیشنر نے ’پراڈو‘ گاڑی کی خواہش ظاہر کردی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 12:30

چیف الیکشن کمیشنر نے ’پراڈو‘ گاڑی کی خواہش ظاہر کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر 2014ء) چیف الیکشن کشمنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے پراڈوگاڑی کی خواہش ظاہر کردی جسے پورا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو سمری بھیج دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنرکے لیے پراڈو گاڑی خریدنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اِس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایک سمری وزیراعظم کو بھی بھیج دی ہے جن کی منظوری کے بعد نئی پراڈو خریدی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے لکھاکہ چیف الیکشن کمشنر کے فیلڈ ورک کے لیے پراڈوگاڑی کے استعمال کی اجازت دی جائے ۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے پراڈوگاڑی کے استعمال کی خواہش کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :