Live Updates

حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کردیا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 11:41

حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کردیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر 2014ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف مقامی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جس پر عدالت نے عمران خان کونوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اپنا یاکہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر اُنہیں منشیات فروش اور جعلی دوائیاں بنانے والا کہاجس سے اُن کا استحقا ق مجروح ہوالہٰذا عدالت ایک ارب روپے ہرجانہ دلائے ۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالستارلنگاہ نے ابتدائی سماعت کے بعد عمران خان کو 22 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :