سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 10:58

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر 2014ء) سوات شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر سکیل پر شدت چار ریکارڈ کی گئی ، خوف و ہراس کا شکار لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

آج صبح سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ کا ورد کرنے لگے ۔ زلزلہ پیما مرکز ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر چار تھی اور اس کی گہری دس کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا ، زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :