بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘نے پاکستان کو بدنام کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 10:58

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘نے پاکستان کو بدنام کرنے کا منصوبہ تیار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر 2014ء) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لے مذموم منصوبہ تیار کرلیا ۔ بھارت میں حساس مقامات پر حملوں کا ڈرامہ رچا کر الزام پاکستان پر عائد کیا جائے گا ۔ پاکستان اور افغانستان کے بڑھتے ہوئے اچھے تعلقات بھارت کو کھٹکنا شروع ہوگئے ہیں ۔ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد بھارت خطے میں اہم کردار کیلئے کسی بھی سازش سے گریز نہیں کررہا ۔

(جاری ہے)

اس نے پاک افغان تعلقات میں دراڑ ڈالنے کیلئے نئی سازش کے تانے بانے بننا شروع کردیئے ہیں ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ نے ایک مذموم منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بھارت میں کچھ حساس مقامات پر بڑے پیمانے پر حملوں کا ڈرامہ رچایا جائے گا اور اس کا الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر عائد کیا جائے گا ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی نے ان حملوں کے لیے بڑی تعداد میں تربیت یافتہ دہشت گردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔ کچھ بدنام میڈیا چینلز کو بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ بھارت اپنے اس مذموم منصوبے پر کسی بھی وقت عملدرآمد کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :