جے یو آئی ف کوحکومت میں شامل ہونے کی پیشکش نہیں کی، وزیر اعلی بلوچستان

جمعہ 12 دسمبر 2014 23:04

جے یو آئی ف کوحکومت میں شامل ہونے کی پیشکش نہیں کی، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے الزامات کی نشتر بازی جاری رہی جمعہ کو ہونیوالے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ میں اس بات کی سختی سے تردید کرتاہوں کہ میں نے مسلم لیگ (ق)کونکالنے کی خاطرجمعیت علماء اسلام (ف)کوحکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی مولوی امیرزمان اورگل محمددمڑمیرے پاس آئے تھے کہ ہماری نئی قیادت صوبائی حکومت میں شامل ہوناچاہتی ہیں میں نے واضح کیاکہ میں اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کروں گااس بات پراپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع نے کہاکہ جمعیت نے نہیں بلکہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ہمیں اپنی حکومت شامل ہونے کی دعوت دی اورکہاکہ میں مسلم لیگ (ق)سے تنگ ہوں انہیں نکال کرآپ لوگوں کواپنے ساتھ لاناچاہتاہوں اس بات پروزیراعلیٰ اپوزیشن لیڈرکے درمیان ایک دوسرے پرسخت جملوں کاتبادلہ ہوااوردونوں اپنے اپنے موقف پرقائم رہے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے امن وامان پربحث سمیٹتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں ایک بیان آیاتھاجس میں مجھ پرالزام لگایاتھاکہ میں نے جمعیت (ف)کوحکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی اورمسلم لیگ (ق) کونکالنے کی بات کی ہے میں اس بات کی سختی سے تردیدکرتاہوں اورواضح کرتاہوں کہ مولوی امیرزمان اورمولوی گل محمددمڑ میرے پاس آئے تھے اورکہاکہ تھاکہ ہماری نئی قیادت حکومت میںآ ناچاہتی ہے میں نے کہاکہ میں دوستوں کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کروں گااس دوران گل محمددمڑنے کھڑے ہوکرکہاکہ مولوی امیرزمان نہیں بلکہ مجھے اوررحمت اللہ کاکڑ کوبلاکرآپ نے چائے پلائی اورکہاکہ میں مسلم لیگ (ق) سے تنگ ہوں وزیراعظم بھی انہیں پسند نہیں کرتے لہٰذا آپ ہمارے پاس حکومت میں شامل ہوجائیں مولوی عبدالواسع نے کہاکہ یہ بات سراسرجھوٹ ہے ہم نے کوئی پیشکش نہیں کی بلکہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی جانب سے پیشکش کی گئی تھی اس دوران دونوں اپنے اپنے موقف پرقائم رہے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ میں انتہائی ذمہ داری سے اورحلف اٹھاکربیان دے رہاہوں اس دوران کئی ارکان کھڑے ہوگئے اورایوان میں شووغوغاشروع ہوگیامسلم لیگ (ق) کی رکن اسمبلی ڈاکٹررقیہ ہاشمی نے کہاکہ(ق) لیگ اہم جماعت ہے اوروہ الیکشن لڑکرایوان میںآ ئی ہے کوئی ق لیگ کی کھینچاتانی نہ کرے مولوی عبدالواسع اورگل محمددمڑ مسلسل بولتے رہے جس پر اسپیکرنے ان کے مائیک بندکردئیے۔

متعلقہ عنوان :