حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی

جمعہ 12 دسمبر 2014 22:49

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ملتوی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور اب لاہور میں ہونے والے احتجاج کے بعد ہوں گے۔یاد رہے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور جمعرات کو ہوا تھا جبکہ دوسرا دور ہفتہ کی شام کو ہونا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔