کمپیوٹرسسٹم میں خرابی ، لندن کی فضائی حدودکچھ گھنٹے کے لیے بند رہی،

لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پروازوں میں تاخیر، گیٹ وک ایئر پورٹ پر پروازیں لینڈ کر تی رہیں

جمعہ 12 دسمبر 2014 22:23

کمپیوٹرسسٹم میں خرابی ، لندن کی فضائی حدودکچھ گھنٹے کے لیے بند رہی،

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء)کمپیوٹرسسٹم میں خرابی کے باعث لندن کی فضائی حدودکچھ گھنٹے کے لیے بند رہی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اعلان کیا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث لندن کی فضائی حدود شام سات بجے جی ایم ٹی تک بند رہی،یہ اعلان یورو کنٹرول کی ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی ایئر ٹریفک کنٹرول نے ہیمپشر کے کنٹرول سینٹر میں ’تکنیکی مسائل‘ کی تصدیق کی ہے۔لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پروازوں میں تاخیر ہوئی تاہم گیٹ وک ایئر پورٹ پر پروازیں لینڈ کر تی رہیں لیکن وہاں سے پروازیں روک دی گئیں۔