برازیل میں نوجوان نے 39 خواتین کو موت کے گھاٹ اتاردیا،

شروع میں صرف خواتین کے پرس چرایا کرتا تھا، وقت گزرنے کیساتھ ساتھ قتل کرناشروع کردیا،قاتل کا دوران تفتیش اعتراف جرم

جمعہ 12 دسمبر 2014 22:07

برازیل میں نوجوان نے 39 خواتین کو موت کے گھاٹ اتاردیا،

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء ) برازیل میں 26 سال کے نوجوان نے صرف اپنے ذہن کو سکون پہنچانے کی خاطر39 خواتین کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ریو ڈی جنیرو کے رہائشی سیلسن جوز کو خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مزید 38 خواتین کو بھی قتل کیا ہے اوراس کا کہنا تھا کہ اس نے یہ قتل صرف اپنے ا?پ کو سکون پہنچانے کے لئے کئے۔

ملزم کا کہنا تھا اس نے پہلا قتل صرف 17 سال کی عمر میں کیا جب کہ شروع میں وہ صرف خواتین کے پرس چرایا کرتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کے خیالات بھی تبدیل ہوتے گئے اور اس نے خواتین کا قتل کرنا شروع کردیا،قاتل نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کام صرف اپنے ا?پ کو سکون پہنچانے کے لئے کررہا تھا کیونکہ کسی خاتون کو قتل کئے بغیر اسے سکون نہیں ملتا تھا۔

(جاری ہے)

قاتل کا کہنا تھا اسے ان خواتین کے قتل پر کوئی پچھتاوا نہیں اور اگر وہ رہا ہوبھی گیا تو دوبارہ یہی کام کرے گا۔ماہرین نفسیات کا خیا ل ہے کہ نوجوان شاید میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لئے اس طرح کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہو جب کہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق نوجوان 4 قتل کی وارداتوں میں ملزم ملوث پایا گیا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اخلاق خان

متعلقہ عنوان :