Live Updates

سندھ پولیس کے پی ٹی آئی کو تحفظ فراہم کرنے سے کراچی میں پنجاب طرز کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ،شرمیلافاروقی

جمعہ 12 دسمبر 2014 21:43

سندھ پولیس کے پی ٹی آئی کو تحفظ فراہم کرنے سے کراچی میں پنجاب طرز کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کوآرڈی نیٹربرائے ثقافت شرمیلا فاروقی نے کراچی میں جمعہ کو پلان سی کے تحت دیئے گئے دھرنوں پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں تحریک ِ انصاف کے دھرنوں میں حاضری توقع سے انتہائی کم رہی۔سندھ پولیس نے پی ٹی آئی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جس کے باعث کراچی جیسے حساس شہر میں پنجاب کی طرز کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت صبح سے شہر کی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی تھی، انہوں نے اس امرپرافسوس کا اظہارکیا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے عوام کی بڑی تعداد میں توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے بیشتر مقامات پر دھرنوں میں شرکا کی تعداد پچاس سے سو تک تھی۔پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص پنجاب اورسندھ کی حکومتوں کا فرق واضح محسوس کرسکتا ہے۔ سندھ پولیس نے پی ٹی آئی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جس کے باعث کراچی جیسے حساس شہر میں پنجاب کی طرز کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔شرمیلا نے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت نے سیاسی بردباری اورتحمل کاشاندار مظاہرہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات