Live Updates

پی ٹی آئی نے 15دسمبر کو احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کر دی،7کی بجائے16مقامات پر راستے بند کئے جائینگے،

انتظامیہ کو (ن) کے لوگوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور لباس زیب تن کر کے املاک کو نقصانے کے خدشے سے آگاہ کر دیا‘ اسلم اقبال

جمعہ 12 دسمبر 2014 21:43

پی ٹی آئی نے 15دسمبر کو احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کر دی،7کی بجائے16مقامات ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) تحریک انصاف نے صوبائی دارالحکومت میں 15دسمبر کو احتجاج کی حکمت عملی تبدیلی کر دی ، سات کی بجائے 16مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے راستے بند کئے جائینگے ۔ پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال کے مطابق مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 7کی بجائے 16پر احتجاج کرتے ہوئے راستے بند کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں احتجاج کو پر امن رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں کے سامنے اور ایمبولینسز کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ۔ میاں اسلم اقبال کے مطابق انتظامیہ کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی یہ خدشہ موجود ہے کہ (ن) لیگ کے لوگ پی ٹی آئی کے جھنڈے اور لباس زیب تن کر کے املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اس لئے ان پر نظر رکھی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات