وزیراعظم پاکستان کابجلی کے نرخوں میں فی یونٹ2روپے32پیسے کی کمی کااعلان،

رواں ماہ کے آخرتک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لارہے ہیں ،اپنے دورمیں بجلی بحران پرقابوپالینگے، کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے چائنہ کے تعاون سے کارخانے لگارہے ہیں ،چائنہ یہاں پر سرمایہ کاری کررہاہے قرضہ نہیں دے رہا ملک میں دھرنے کی سیاست نہ ہوتی تو سستی بجلی پیدا کرنے کے کارخانے اب تک عوام کو عملی طو رپر نظرآتے ،پڑوسی ممالک سے تعلقات ومعاملات بہتربنارہے ہیں، واپڈابدعنوان ادارہ بن چکا،بہتری کیلئے کوششیں کررہے ہیں ،بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز بھی فرسودہ ہوچکی ہیں ،تبدیلی کیلئے منصوبہ شروع کررہے ہیں، افغانستان سے تعلقات کی بہتری کیلئے کابل تک موٹروے بنائینگے ،ہندوستان کیساتھ معاملات میں بھی بہتری لائینگے ،گورنرہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 12 دسمبر 2014 21:25

وزیراعظم پاکستان کابجلی کے نرخوں میں فی یونٹ2روپے32پیسے کی کمی کااعلان،

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ2روپے32پیسے کی کمی کااعلان کرتے ہوئے رواں ماہ کے آخرتک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ظاہر کی ہے وزیراعظم نے کہاکہ کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے چائنہ کے تعاون سے کارخانے لگارہے ہیں چائنہ یہاں پر سرمایہ کاری کررہاہے کوئی قرضہ نہیں دے رہاہے ملک میں دھرنے کی سیاست نہیں ہوتی تو سستی بجلی پیدا کرنے کے کارخانے اب تک عوام کو عملی طو رپر نظرآئے ہوتے ،پڑوسی ممالک سے تعلقات ومعاملات بہتربنارہے ہیں افغانستان سے تعلقات کی بہتری کیلئے کابل تک موٹروے بنائینگے ہندوستان کے ساتھ معاملات میں بھی بہتری لائینگے حویلیاں میں موٹروے منصو․بے کا افتتاح کرکے نئے خیبرپختونخوا کی بنیاد رکھی تھی خیبرپختونخوا سے ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرکے پورے ملک کوخوشخبری دی ہے اپنے دوراقتدارکے اختتام تک بجلی کے نرخوں میں خاطرخواہ کمی لانے سمیت لوڈشیڈنگ پربھی قابوپالینگے واپڈابدعنوانیوں کاگڑھ ہے محکمے کے ملازمین بھی بجلی چوری کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے بھی بجلی چرالتے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرگورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان،وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشیداور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل قبال ظفر جھگڑابھی موجود تھے وزیر اعظم م․یاں محمد نواز شریف نے کہا کہ خواہش ہے کہ نیاخیبرپختونخوا دیکھوں وسائل کی کمی کے باوجود قوم کوریلف دے رہے ہیں خیبرپختونخوا میں بیٹھ کر ملک کے عوام کو خوشخبری دے رہاہوں بجلی کے نرخ دوروپے32پیسے یونٹ کم کردیاہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مزید کمی لارہے ہیں گزشتہ دس سال میں بجلی پیدا کرنے کے بارے میں کسی نے توجہ نہیں دی اتنے عرصے کی خرابی اتنی جلدی ٹھیک نہیں کی جاسکتی ہم نے الیکشن سے پہلے الیکشن کے دوران یا پھر الیکشن کے بعد لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے وقت نہیں دیا ہم نے یہ نہیں کہاکہ100دنوں میں بحران ختم کردینگے 200روز لگیں گے یا پھر دوسال لگیں گے ہاں ہم نے یہ ضرورکہاتھاکہ اپنے دور میں اس بحران پرقابوپالینگے صرف لوڈشیڈنگ ختم کرنامقصودنہیں ہے بلکہ بجلی کی پیداواربڑھانے اور اس کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے بھی توجہ مرکوزکررکھی ہے بجلی کے نرخ کم ہونگے تو بجلی کے بلوں میں بھی کمی آئیگی کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے چائنہ کے تعاون سے کارخانے لگارہے ہیں چائنہ یہاں پر سرمایہ کاری کررہاہے کوئی قرضہ نہیں دے رہاہے ملک میں دھرنے کی سیاست نہیں ہوتی تو سستی بجلی پیدا کرنے کے کارخانے اب تک عوام کو عملی طو رپر نظرآئے انہوں نے کہاکہ واپڈاایک بدعنوان ادارہ بن چکاہے جس میں بہتری کیلئے کوششیں کررہے ہیں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز بھی فرسودہ ہوچکی ہیں جس کی تبدیلی کیلئے منصوبہ شروع کررہے ہیں کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کے کارخانے تین سال میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے بجلی بحران پرقابوپانے کیلئے گیس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی کارخانے قائم کررہے ہیں تاکہ کوئلہ اور گیس سے بننے والی بجلی سسٹم میں داخل ہوجائے اس سے گھریلواورصنعتی صارفین کو فائدہ ملے گا ملک میں بجلی سستی ہوگی تو صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اوربرآمدات بڑھ جائیں گی جس کا ملکی معیشت پرایک خوشگوار اثرپڑیگا وزیراعظم نے کہاکہ سرمایہ کار پاکستان میں بجلی کے بحران کی وجہ سے سرمایہ ؛کاری سے خوف کھارہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اگر بجلی نہیں ہوگی تو کارخانے کیسے چلیں گے سستی بجلی کی پیداوارسے صنعتوں کے ساتھ ساتھ کاشتکار بھی فوائدحاصل کریں گے اوران کے ٹیوب ویل بھی چلیں گے اگر ٹیوب ویل چلیں گے تو اجناس کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی لیکن اس کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرنی ضروری ہے دومرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے رواں ماہ کے آخرتک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے انہوں نے کہاکہ تیل کے نرخوں میں کمی آنے کے باوجود ایک یادوصوبوں کے سوا دیگرنے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اس تناسب سے کمی نہیں کی جوکہ انہیں کرنی چاہیے تھی یہ عوام کا حق ہے اورانہیں یہ حق ملناچاہیے عوام کو چاہیے کہ وہ صوبائی حکومتوں سے پوچھے حکومت مخالف نجی ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے تحریک انصاف کے کراچی میں احتجاج اور دھرنوں کے حوالے سے پوچھے گئے تنقیدی سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھ سے تحریک انصاف کے دھرنوں اور احتجاج کے بارے میں نہ پوچھاجائے مجھ سے یہ سوال کیاجائے کہ حکومت بجلی اورگیس کے بحران پرقابوپانے اور معاشی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے کیاکررہی ہے تو میں بتاؤں گاکہ تربیلا فورمنصوبے کی تکمیل سے1500میگاواٹ بجلی،گڈوبیراج سے700میگاواٹ بجلی ،نیلم جہلم اورنندی پور سے ہزارمیگاواٹ کے لگ بھگ بجلی پیداہوگی انہوں نے کہاکہ ملک میں گیس کی بھی کمی ہے جس کیلئے گوادرسے نوابشاہ تک گیس پائپ لائن بجارہے ہیں جس کو ایرانی سرحد تک پہنچاکر بعدمیں اس گیس کوملک کے دیگرشہروں تک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں کابل تک موٹروے تعمیر کرینگے جبکہ انڈیا کے ساتھ بھی معاملات اور تعلقات بہترکرنے کے خواہشمندہے انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈالر کے نرخ روپے کی قدر کی نسبت کم ہوگئے ہیں پہلے یہ 98اور 99روپے تھا دھرنوں کی وجہ سے یہ103روپے تک پہنچ گیا اب دوبارہ اس کو100روپے پرلاکھڑاکردیا۔