آرمی چیف کا شمالی وزیرستان اورخیبر ایجنسی میں جاری فوج آپریشنزپر مکمل اطمینا ن کا اظہار،

انٹیلی جنس کی بنیاد پرکئے گئے آپریشنزکے نتیجے میں پورے ملک میں بڑی تعدادمیں مشتبہ افرادکو گرفتارکیاگیا،جنرل راحیل شریف کا خطاب کانفرنس میں کور کمانڈرز ،تمام پرنسپل سٹاف افسران کی شرکت ، آرمی چیف نے اعلی عسکری حکام کو دورہ امریکا میں عسکری و سیاسی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں ،مختلف امور پر ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 21:23

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان اورخیبر ایجنسی میں جاری فوج آپریشنزپر مکمل ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان اورخیبر ایجنسی میں جاری فوج آپریشنزپر مکمل اطمینا ن کا اظہارکرتے ہوئے اب تک ہونے والی کامیابیوں کو سراہاہے،جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرسے جاری ایک بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی 177ویں کورکمانڈرکانفرنس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سلامتی ، پاک افغان تعلقات میں بہتری اور آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق کانفرنس میں کور کمانڈرز اور تمام پرنسپل اسٹاف افسران نے شرکت کی، کانفرنس میں آرمی چیف نے اعلی عسکری حکام کو اپنے طویل دورہ امریکا کے دوران امریکی عسکری و سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں اور مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،آئی ایس پی آرکے بیان کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پرکیے گئے آپریشنزکے نتیجے میں پورے ملک میں بہت بڑی تعدادمیں مشتبہ افرادکو گرفتارکیاگیا،سیکورٹی فورسزکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے جاری خطرات کا مسلسل جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ بروقت موثر اورمنظم طریقے سے ان کا قلع قمع کیاجاسکے،۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کی معلومات کے نتیجے میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے اچھے نتائج حاصل کیئے گئے ہیں ،کورکمانڈرکانفرنس کو آپریشن ضرب عضب اورخیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کے نتائج اورآئندہ کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیاگیا،بے گھر ہونے والے افرادکی واپسی کی حکمت عملی اوران کی شمالی وزیرستان اوردیگرقبائلی علاقوں میں ان کی بحالی کے بارے میں بھی کانفرنس میں غور کیاگیا،آرمی چیف نے مرکزی اورصوبائی حکومتوں سے ملکربے گھر افرادکی واپسی اوربحالی کے لیے رابطوں پر زوردیا،انہوں نے تمام بے گھر افرادکی باعزت طریقے سے اپنے گھروں کی واپسی کے لیے ایک منظم پروگرام بنانے کی ہدایت کی ہے ،بیان میں کہاگیاکہ کانفرنس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا،شرکاء نے ملکی اندرونی وبیرونی سیکورٹی کی صورتحال کابھی جائزہ لیاکانفرنس کو پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری سے بھی آگاہ کیاگیا،آرمی چیف نے افغانستان ککے ساتھ سیکورٹی اوردیگر ان مورکو عملی جامہ پہنانے پرزوردیاجن پر دونوں ممالک اتفاق کرچکے ہیں۔