Live Updates

جوڈیشل کمیشن، انتخابات اور نیا پاکستان نظر آرہا ہے،عمران خان

جمعہ 12 دسمبر 2014 18:37

جوڈیشل کمیشن، انتخابات اور نیا پاکستان نظر آرہا ہے،عمران خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنےگا، نئے انتخابات ہوں گے اور نیا پاکستان بنے گا، کراچی کےعوام کی طرح لاہور کے عوام بھی ہماراساتھ دینے کےلیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے نرسری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پر مزید دباؤ ڈالیں گے، 15دسمبر کو لاہور آرہے ہیں، مجھے نیا پاکستان اور حقیقی جمہوریت نظر آرہی ہے، نئے پاکستان میں میرٹ اورقانون کی بالادستی ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سے معذرت چاہتا ہوں، نئے پاکستان کا مطلب ایسے نئے حکمران ہیں جو عوام کو جوابدہ ہیں، ایسے حکمران جو تھر میں عوام کو صاف پانی دیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ 2013ءکےانتخابات کی تفتیش جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرائیں گے، تفتیش میں جس پرالزام ثابت ہوا اس کو سزا دلوائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات