دوسرا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 12 دسمبر 2014 15:37

دوسرا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -12 دسمبر 2014ء ) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ان فٹ عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شام کو اوس نہیں پڑے گی ۔ کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے تاہم اب انہیں امید ہے کہ شام کو اوس ان کے بیٹسمینوں کی مدد کرے گی ۔ نیوزی لینڈ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور جمی نیشم اور نیتھن میکولم کی جگہ کورے اینڈرسن اور میٹ ہنری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :