اسلام آباد، ٹریفک پولیس نے چہلم کے جلوس کے لئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیا،

ایک ڈی ایس پی،7انسپکٹرز ، 93سب انسپکٹراوراے ایس آئی اوردیگر اہلکاروں سمیت 201افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے، شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا،ٹریفک پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ایس ایس پی کی سربراہی میں خصوصی اجلاس

جمعرات 11 دسمبر 2014 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے چہلم کے جلوس کے لئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیا، اس خصوصی پلان میں1ڈی ایس پی،7انسپکٹرز ، 93سب انسپکٹراوراے ایس آئی اوردیگر اہلکاروں سمیت 201افسران وجوان ڈیوٹی دیں گے تا کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو،،اس ٹریفک پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ایس ایس پی کی سربراہی میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں موجودہ ملکی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد محرم الحرام کے سلسلے میں ٹریفک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، جلوس میں شرکاء اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام،ITPریڈیو ایف ایم92.4 اپنی خصوصی نشریا ت کے ذریعے بھی شہریوں کو صورت حال سے باخبر رکھے گا ،ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کی زیرصدارت آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں محرم کے چہلم کے جلوس کے لئے کئے گئے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ایس پی ٹریفک خالد رشید سمیت چاروں زونز کے ڈی ایس پیزاور انسپکٹرز صاحبان نے شرکت کی، اجلاس میں چہلم کے جلوس کے لئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دی گئی ،ٹریفک پلان کے مطابق چہلم کا جلوس جو مرکزی امام بارگاہG/6-2سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہو گا ،جلوس کے دوران فضل حق روڈ،پولی کلینک سے کلثوم پلازہ تک روڈ عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا ، 7thایونیو F-6چوک سے سہروردی روڈ، اسی طرح فضل حق روڈچائنہ چوک سے کلثوم پلازہ تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا،اقبال ہال سے میلوڈی چوک،میونسپل روڈ مرکزی جامعہ مسجد سے پولی کلینک چوک ،لقمان حکیم روڈ سے لے کر پولی کلینک لال کوارٹر تک،جبکہ G-6سروس روڈ G/6-2چوک سے لال کوارٹر چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گے اور شہریوں کے سہولت کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے، جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی ،ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :