اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے تعنیات جج عامر فاروق کی تقرری کے خلا ف اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ز آج عدالتی بائیکاٹ کرینگی

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے تعنیات ہونے والے جج عامر فاروق کی تقرری کے خلا ف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی آج جمعہ کے روز عدالتی بائیکاٹ کرے گی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آج شہداء ہا ل میں آئندہ کے احتجاج کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بھی منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر نصیر احمد کیانی کی زیرصدار ت ہوگا۔ ہائیکورٹ میں نئے تعنیات ہونے والے جج کا تعلق پنجاب سے ہے اور اسلام آباد کی وکلاء بردار ی کو ڈسٹرکٹ و ہائیکورٹ میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر شدید تحفظات ہیں ۔ گزشتہ روز جمعرات کے روز بھی ڈسٹرکٹ و اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء نے احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :