حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمہ اللہ تعالیٰ نے بر صغیر پاک و ہند میں اسلام کی روشنی پھیلانے میں نے بھرپور کردار ادا کیا،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

جمعرات 11 دسمبر 2014 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمہ اللہ تعالیٰ نے بر صغیر پاک و ہند میں اسلام کی روشنی پھیلانے میں نے بھرپور کردار ادا کیا۔ آپ اُن کبار مصلحین میں سے ہیں جن کے فیض سے کروڑوں لوگ مستفیض ہوئے ۔ آپ نے برصغیر کی شب تاریک کو ایوان فجر میں تبدیل کیا اورخاک پنجاب کا ذرّہ ذرّہ آپ کا ممنون ہے ۔

(جاری ہے)

آپ نے کفر و شرک کے اندھیروں میں نور اسلام کی شمع روشن کی ۔آپ نے لوگوں کو مادہ پرستی سے نکال کر روحانیت فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کے آستانے رحمت خداوندی کے مرکز ہیں ۔ اللہ کے ولی ، اللہ کی مدد کے مظہر ہوتے ہیں ۔ ان کا وسیلہ قرآن و سنت کے عین مطابق ہے ۔آج معاشرے کو حضرت داتاگنج بخش ر حمہ اللہ تعالیٰ کی تعلیمات کی اشد ضرورت ہے۔ جس سے معاشرتی بگاڑ ختم ہو سکتا ہے ۔ مزارات پہ بعض جاہل لوگوں کی حرکتیں ، مزارات جو برکات کے گہوارے ہیں انہیں بھنگیوں ، چرسیوں سے اور عریانی ،فحاشی سے محفوظ رکھنا بے حد ضروری ہے ۔