پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کر دی

جمعرات 11 دسمبر 2014 11:42

پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو فیو ل کی فراہمی بند کردی ہے ۔ترجمان پی ایس او نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ذمہ 12ارب روپے واجب الادا ہیںجس کی وجہ سے فیول کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ادائیگیوں کے لیے ایک مہینے کی مہلت دی گئی تھی جس کے مطابق پی آئی اے کو آج 11دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جوکہ 11بجے ختم ہو گئی ہے لیکن واجبات ادا نہیں کیے گئے ہیں ۔

ترجمان پی ایس او نے کہا ہے کہ اب فیول کی فراہمی اس وقت تک بحا ل نہیں کی جائے جب تک تمام واجبات ادا نہیں کر دیے جاتے ۔ فیول کی فراہمی کی بند ش سےپی آئی اے کی ملکی و بیرون ملک پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جس سے کؕئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :