ہندوستان: 300مسلمان جبری طور پر ہندو کر دیئے گئے
بدھ 10 دسمبر 2014 00:04
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2014ء) ہندوستان کے شہر آگرہ میں 300 مسلمان افراد کو جبری طور پر ہندو مذہب قبول کروایا گیا ہے۔مذہب کی جبری تبدیلی کے خلاف مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہرے کیے۔مسلمانوں کو ہندو کیے جانے کا معاملہ ہندوستان کی دوسری بڑی جماعت کانگریس نے بھی پارلیمنٹ میں اٹھا دیا ہے۔ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل نے مسلمانوں پر مذہب تبدیلی کے لیے دباو ڈالا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 54خاندانوں کے 300مسلمان افراد کو جبری طور پر ہندو مذہب قبول کرنے پر مجبور کیا گیا۔انتہا پسند تنطیم بجرنگ دل حکومتی جماعت بی جے پی (بھارتی جنتہ پارٹی) کی روح رواں جماعت آر ایس ایس (راشٹریہ سیوک سنگ) کی ذیلی تنظیم ہے۔(جاری ہے)
مسلمانون کا مذہب تبدیل کیے جانے کے خلاف سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔کانگریس نے بھی مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویئے کے خلاف پارلیمنٹ میں شدید احتجاج کیا اور بی جے پی کی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔
کانگریس کے رہنما منیش تیواری کا کہنا ہے کہ جبری طور پر مذہب تبدیل کرانا جرم ہے۔منیش تیواری نے مزید کہا کہ ایسا کرانے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔واضح رہے کہ مسلمان کرائے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق بہار اور مغربی بنگال سے ہے۔ذرائر ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں بتائے بغیر ان کا مذہب تبدیل کرایا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.