ملالہ کی نوبیل پرائز لینے کی تقریب میں بد نظمی کی کوشش

بدھ 10 دسمبر 2014 23:42

ملالہ کی نوبیل پرائز لینے کی تقریب میں بد نظمی کی کوشش

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2014ء) نوبل انعام دینے کی تقریب میں ایک موقع پر بدنظمی کی کوشش بھی سامنے آئی جب ایک نوجوان اسٹیج پر میکسیکو کا پرچم لیےہوئے آگیا۔

(جاری ہے)

جس وقت ملالہ نوبل انعام وصول کر رہی تھیں اس وقت نوجوان نے اسٹیج پر جانے کی کوشش کی مگر سیکورٹی اسٹاف نے اس کو فوری طور پر پکڑ لیا۔نوجوان کو سیکورٹی اسٹاف فوری طور پر ہال سے باہر لے گیا البتہ نوجوان کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت یا نعرے بازی وغیرہ نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :