Live Updates

فیصل آبادپولیس نے پی ٹی آئی کا رکن حق نوازکے قتل میں ملوث 6اہم ملزمان کوگرفتارکرلیا

بدھ 10 دسمبر 2014 22:37

فیصل آبادپولیس نے پی ٹی آئی کا رکن حق نوازکے قتل میں ملوث 6اہم ملزمان ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) فیصل آبادپولیس نے تحریک انصاف کے کا رکن حق نوازکے قتل میں ملوث 6اہم ملزمان کوگرفتارکرلیا،پولیس کاکہناہے کہ گرفتارافرادکے ذریعے فائرنگ کرنے والوں تک پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روزپولیس نے فیصل آبادکے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرحق نوازقتل کیس کے 6ملزمان کوگرفتارکرلیاہے ،پولیس کاکہناہے کہ گرفتاریوں سے متعلق آئی جی پنجاب کوآگاہ کردیاگیاہے ،گرفتارافرادکے ذریعے فائرنگ کرنے والوں تک پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق گرفتارہونے والوں میں ایک باریش شخص بھی شامل ہے سی پی اوسہیل تاجک کے مطابق گرفتارافرادسے تفتیش جاری ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :