رابطہ کمیٹی کے بڑے ناموں نے اربوں ،کھربوں کمائے، جن بڑے ناموں نے کراچی میں پیسے کمائے آج وہ دبئی میں اربوں روپے کمارہے ہیں،الطاف

بدھ 10 دسمبر 2014 22:20

رابطہ کمیٹی کے بڑے ناموں نے اربوں ،کھربوں کمائے، جن بڑے ناموں نے کراچی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے بڑے ناموں نے اربوں ،کھربوں کمائے جن بڑے ناموں نے کراچی میں پیسے کمائے آج وہ دبئی میں اربوں روپے کمارہے ہیں،رابطہ کمیٹی نے گراوٴند اور گلیاں بیچ دیں ہیں ،موجودہ رابطہ کمیٹی نے مجھے بہت مایوس کیا ،مجھے ایسی رابطہ کمیٹی نہیں چاہیے ،یہ جہنم میں جائے ، پارٹی رہنما ایم کیو ایم کی خواتین ورکرز سے گھروں کی صفائی کراتے ہیں ،جلد ہی صفائی کرنے اور کروانے والوں کی صفائی ہوجائیگی،انہوں نے کہا کہ ہر سیکٹر سے ایک ایک پڑھا لکھاایماندارآدمی چاہیے جو جان دینے کے لیے تیارہو تاکہ نئی رابطہ کمیٹی تشکیل دی جاسکے ، انہوں نے کہا کہ کیاممبران،رابطہ کمیٹی کوجوتنخواملتی ہے وہ کارکنوں کوملتی ہے،کئی لوگوں کوپارٹی کی وجہ سے18،17گریڈکی نوکریاں ملیں،25سال سے برطانیہ میں ہوں، میں بہت اکیلا ہوگیا ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لندن آنیوالے آج بال بچوں کیساتھ عیش کی زندگی گزاررہے ہیں، لندن آنیوالے میری وجہ سے پرتعیش زندگی گزاررہے ہیں، یہ سب مجھے بھول گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :