گوادر بندرگاہ وسیع اور بڑی ہونے سے تمام بڑے کارگو جہاز آف لوڈ ہوسکتے ہیں‘ احسن اقبال،

بندرگاہ سے چھوٹے کارگو جہاز خلیج میں فارس میں ‘عمان ‘ دبئی اور دوہا کیلئے کارگو لے جاسکتے ہیں‘ وفاقی وزیر کی چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 10 دسمبر 2014 22:08

گوادر بندرگاہ وسیع اور بڑی ہونے سے تمام بڑے کارگو جہاز آف لوڈ ہوسکتے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کے وسیع اور بڑی ہونے سے تمام بڑے کارگو جہاز آف لوڈ ہوسکتے ہیں۔ بندرگاہ سے چھوٹے کارگو جہاز خلیج فارس‘ عمان دبئی اور دوہا کیلئے کارگو لے جاسکتے ہیں۔ خلیج فارس کے تنگ ہونے کی وجہ سے بڑے جہازوں کیلئے مشرق وسطیٰ کی طرف مڑنا مشکل ہوتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری پر تفصیلی گفتگو کی کہ کیسے سڑک اور ریل کا انسفراسٹرکچر گوادر میں اقتصادی حب بنے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے فائدہ اٹھانے کیلئیہمارے‘ پاس مکمل ماسٹر پلان ہے کہ کیسے سنگاپور اور دبئی کی طرح کمرشل اور سیاحت کیلئے پرکشش سہولیات کی فراہمی سے گوادر کو ماڈل سٹی بنایا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو بھی کمپنی چین میں این ڈی آر سی کی منظوری حاصل کرے گی اس کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کے زیادہ مواقع ہیں۔ انہوں نے کہ اکہ مکران کے ساحل کے ساتھ ساتھ بہترین ساحلی مقامات ہیں جن پرکسی نے قدرتی ساحلوں کا سفر نہیں کیا یہ ساحل پاکستان‘ چین اور ارد گرد کے ملکوں کیلئے سیاحت کے امکانات پیدا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے وفد کو این ایچ اے اور وزارت ریلوے کے اعلیٰ حکام سے ملنے کی ہدایت کی جو کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم شراکت دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :