وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماوٴں کا اہم اجلاس ،تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال ،
وزیراعظم کا وفاقی وزیر خزانہ کو تحریک انصاف سے فوری رابطہ کرکے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت ، مذاکرات ہونے چاہیں مگرحکومت کے کسی وزیر یاوزیراعظم پاکستان کے استعفے پر ہرگزبات نہ ہوگی،نواز شریف
بدھ 10 دسمبر 2014 21:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تحریک انصاف سے فوری رابطہ کرکے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماوٴں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری نثارعلی خان ،شاہد خاقان عباسی ،اسحا ق ڈارسمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی اور اجلاس میں تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعظم نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے رابطہ کر کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے واضح کیاہے کہ مذاکرات ہونے چاہیں مگرحکومت کے کسی وزیر یاوزیراعظم پاکستان کے استعفے پر ہرگزبات نہ ہوگی باقی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کاپہلے ہی وزیراعظم نوازشریف چیف جسٹس پاکستانناصرالملک سے کمیشن کی تشکیل کی استدعا کرچکے ہیں واضح رہے کہ تحریک انصاف نے انتخابات مین دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا ہوا ہے جس کو 100 دن سے زائد ہوگئے ہیں جب کہ عمران خان نے حکومت پر دباوٴ بڑھانے کے لئے اپنے ”پلان سی“ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت فیصل آباد، کراچی اورلاہور میں احتجاج اورہڑتال کے علاوہ 18 دسمبر کو ملک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، فیصل آباد میں 8 دسمبر کو احتجاج کے دوران تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا جب کہ اس دوران پورے دن فیصل آباد کی مختلف سڑکیں میدان جنگ کا منظر بھی پیش کرتی رہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.