Live Updates

تحریک انصاف کا کارکن قتل، نئی تصاویر نے کیس کو ایک نیا رُخ دے دیا

بدھ 10 دسمبر 2014 21:36

تحریک انصاف کا کارکن قتل، نئی تصاویر نے کیس کو ایک نیا رُخ دے دیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر۔2014ء) 8دسمبر کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلاوٴ گھیراوٴ اور شٹر ڈاوٴن کی کال پر ہنگامے میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے کیس نے نیا موڑ لے لیا ہے ، جاں بحق شخص کے بھائی کی دائر ایف آئی آر میں جن افراد امتیاز ولد سراج، ندیم کو نامزد کیا گیا تھا ان کو 1روز قبل سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا کے سامنے پیش کیا اور میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا کہ اگر یہ لوگ فائرنگ کرنے والے تھے تو ٹی وی چینلز پر چلنے والی ویڈیو میں شخص کون ہے، رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس کے بعد معاملہ مزید بگڑ گیا ، لیکن اب جاری ہونے والی تصاویر نے کیس کو ایک نیا موڑ دے دیا ہے، جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جن افراد کو رانا ثناء اللہ نے میڈیا کے سامنے پیش کیا وہ فائرنگ کرنے والے شخص کے ساتھ موجود ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :