روس اور پاکستان میں فوجی و تکنیکی تعاون بھارت کے مفاد میں ہے، روسی صدر،

پاکستان کے ساتھ نئے سمجھوتوں کے باوجود روس بھارت تعلقات میں تبدیلی نہیں آ ئیگی

بدھ 10 دسمبر 2014 21:29

روس اور پاکستان میں فوجی و تکنیکی تعاون بھارت کے مفاد میں ہے، روسی صدر،

نئی دلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) روس کے صدر ولادی میر پیو ٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فوجی و تکنیکی تعاون سے متعلق نئے سمجھوتے بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران روس کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فوجی و تکنیکی تعاون سے متعلق نئے سمجھوتوں کے باوجود روس اور بھارت کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، روس اور پاکستان کے درمیان حالیہ مذاکرات میں دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارکردگی بڑھائے جانے میں تعاون پر بات کی گئی جو بھارت سمیت برصغیر کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔

ولادی میر پیو ٹننے کہا کہ ان کا ملک ایک عرصے سے مغربی یورپی ممالک کو تیل اور گیس فراہم کرتا ہے لیکن وہاں بجلی کے استعمال میں اضافے کی رفتار بہت سست ہے اور سیاسی خطرات بڑھتے جا رہے ہیں جب کہ ایشیائی ممالک تیزی سے معاشی ترقی کررہے ہیں، ان تمام عوامل کو مدنظررکھتے ہوئے روس اب ایشیائی ممالک کو تیل اور گیس کی فراہمی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل روس کے وزیر دفاع نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران کئی اہم دفاعی معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوئے تھے۔اخلاق خان

متعلقہ عنوان :