سعودی عرب میں غیرملکیوں پر ایک اور پابندی

بدھ 10 دسمبر 2014 21:02

سعودی عرب میں غیرملکیوں پر ایک اور پابندی

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر۔2014ء) سعودی وزارت برائے کامرس اینڈ انڈسٹری نے غیر ملکیوں پر فری لانس مشاورت فراہم کرنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے تجاویز سعودی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھیج دی ہیں جن کی منظوری کے بعد تمام غیر سرکاری ملازمتوں کا معاملہ ایک نئی ایجنسی کے حوالہ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ابتدائی منظوری کے بعد فائنل تجاویز شوریٰ کونسل اور کونسل آف منسٹرز کو بھیجی جائیں گی۔

آخری منظوری کے بعد سعودی ایڈ منسٹریٹو، اکناک اینڈ فنانس کنسلٹنٹس کمیشن تمام فری لانس ملازمتوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرے گا۔ دستیاب معلومات کے مطابق فری لانس کنسلٹنسی کی اجازت صرف سعودی شہریوں کو دی جائیگی جبکہ انتہائی محدود پیمانے پر ایسے غیر ملکیوں کو اجازت دی جاسکتی ہیں جو اس شعبے میں مطلوبہ تجربہ اور قابلیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :