Live Updates

سندھ میں دھاندلی ہو تو دوسرے نمبر پر آنیوالے کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے، سید خورشید شاہ ،

پنجاب میں ہوتو دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں چیف الیکشن کمشنر الیکشن ٹربیونل کے طریقہ کار کا نوٹس لیں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان مطالبات چھوڑ کر مذاکرات شروع کریں،بیان

بدھ 10 دسمبر 2014 20:57

سندھ میں دھاندلی ہو تو دوسرے نمبر پر آنیوالے کو کامیاب قرار دیا جاتا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دھاندلی ہو تو دوسرے نمبر پر آنے والے کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے، پنجاب میں ہوتو دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں چیف الیکشن کمشنر الیکشن ٹربیونل کے طریقہ کار کا نوٹس لیں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان مطالبات چھوڑ کر مذاکرات شروع کریں،۔

ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں دھاندلی کی صورت میں الیکشن ٹربیونل دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دیتا ہے ،  پنجاب میں ایسی ہی صورت میں دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں، الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں میں یہ تضاد کیوں ہے، چیف الیکشن کمشنر اس معاملے کا نوٹس لیں۔سید خورشید شاہ نے وفاقی اور خیبر پختوا خوا حکومتوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہاکہ نواز شریف اور عمران خان عوام کو سنبھالنے اور مسائل حل کرنے کیلئے مل کر کام کریں، دونوں مطالبات چھوڑ کر مذاکرات شروع کریں، 18 ماہ کی کارکردگی نے حکومت کو بے نقاب کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے حکومتیں اپنی جنگوں میں مصروف ہیں، ن لیگ اپنی حکومت بچانے اور پی ٹی آئی حکومت حاصل کرنے کی جنگ میں لگے ہوئے ہیں، نواز شریف اور عمران خان کو کہتا ہوں مطالبات کو چھوڑ دیں، مذاکرات شروع کئے جائیں تو مسائل حل ہوجائیں گے، دونوں مل کر عوامی مسائل حل کریں۔خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کے پی کے اور نواز شریف ملک کے عوام کو سنبھالنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں، جو 30 لاکھ آئی ڈی پیز نہیں سنبھال سکتا ملک کو کیا سنبھالے گا، ہمیں آئی ڈی پیز کی امداد کرنی چاہئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بی بی شہید نے 1988ء میں انسانی حقوق کمیشن کی بنیاد ڈالی، آج کل غریب کے حقوق کی بات کرنا فیشن بن گیا ہے، 18 ماہ کی کارکردگی نے موجودہ حکومت کو بے نقاب کردیا، ڈی چوک یا ای چوک ملک کو مشرقی پاکستان کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات