Live Updates

پرویز رشید کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

بدھ 10 دسمبر 2014 13:18

پرویز رشید کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10دسمبر 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پر ویز رشید نے کہاہے کہ عمران خا ن کنٹینرپر واپس آجائیں تو مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کو گلے سے لگانے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ بھی سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان شہروں میں آگ لگانا بند کردیں مذاکرات شروع کر دیے جائیں گے ،مذاکرات کا عمل عمران خان کے کہنے پر ہی روکا گیا تھا اور جیسے ہی مذاکرات شروع ہوں گے تو جوڈیشل کمیشن بھی بنا دی جائے گی دراصل جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں تاخیر کے ذمہ دار بھی عمران خان خودہی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات