چھ ماہ قبل اغوا ہونے والے لیگی رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل ننکانہ پہنچ گئے

منگل 9 دسمبر 2014 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) چھ ماہ قبل اغوا ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل ننکانہ پہنچ گئے ان کا مسلم لیگی کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا اس موقعہ پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ بھی موجود تھے، مغوی ایم پی اے نے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

09 دسمبر 2014ء کو بتایا کہ طالبان قاری شکیل کے گروپ نے چھ ماہ تک ان کو پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر زیرزمین حراست میں رکھا انہوں نے کہا کہ ابھی بھی آٹھ لوگوں کو طالبان نے حراست میں رکھا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ میری رہائی میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف اور پروفیسر ابراہیم اور سمیع الحق نے اہم کردار ادا کیا ہے، مذکورہ ایم پی اے کافی کمزور نظر آ رہے تھے، تاوان ادا کرنے کے سوال پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ ہماری طالبان سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔