شہید بشیر احمد بلور کے جواں سال فرزند عثمان احمد بلور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

منگل 9 دسمبر 2014 19:08

شہید بشیر احمد بلور کے جواں سال فرزند عثمان احمد بلور دل کا دورہ پڑنے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمااور شہید بشیر احمد بلور کے جواں سال فرزند عثمان احمد بلور دل کا دورہ پرنے سے جاں بحق ہوگئے ، مرحوم قلیل عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ گزشتہ رات پڑنے والا دل کا دورہ ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا ،مرحوم کی نماز جنازہ وزیر باغ یکہ توت میں ادا کی گئی اور انہیں ان کے آبائی قبرستان میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا ، جنازے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت مختلف مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، مرحوم شہید بشیر احمد بلور کے بیٹے ،پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور ، سینیٹر الیاس بلور ،عزیز احمد بلور کے بھتیجے اور اے این پی کے صوبائی نائب صدر ہارون بلور کے بھائی تھے۔

متعلقہ عنوان :