شاہد آفریدی کی شاندار اننگز، 17 سال بعد بنا چھکا مارے نصف سنچری

پیر 8 دسمبر 2014 00:13

شاہد آفریدی کی شاندار اننگز، 17 سال بعد بنا چھکا مارے نصف سنچری

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے باز شاہد خان آفریدی نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

جب وہ کھیلنے کے لئے آئے تو چھ وکٹیں گر چکی تھیں اور پاکستان کا سکور محض 124 تھا اور لگ رہا تھاکہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا لیکن آفریدی نے وکٹ کے چاروں جانب بہترین سٹروکس لگاتے ہوئے 47گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پاکستان کو فتح کے انتہائی قریب لے آئے لیکن تیز رن لینے کی کوشش میں وہ ٹیلر کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے۔

انہوں نے 51گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں ایک شاندار چھکا بھی شامل ہے جبکہ انہوں سات چوکے بھی لگائے اور یوں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایک وکٹ بھی لی۔شاہد آفریدی کی شاندار بیٹنگ کا نمونہ یہی ہے کہ شاہد آفریدی 17 سال بعد بنا چھکا لگائے نصف سنچری بنانے میں‌کامیاب ہوئے۔ آج سے پہلے شاہد آفریدی نے 1997میں ویسٹ انڈیز کیخلاف نصف سنچری بنائی تھی اور اُس میں چھکا نہ لگا تھا۔

متعلقہ عنوان :