Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں کا رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر دھاوا ، پولیس کے درمیان تصادم سے تین افراد اہلکار زخمی،

رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر 500 اہلکاروں کو تعینات کرکے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی گئی

پیر 8 دسمبر 2014 23:09

تحریک انصاف کے کارکنوں کا رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر دھاوا ، پولیس کے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے کارکنوں نے سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی پو لیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر 500 اہلکاروں کو تعینات کرکے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے”پلان سی“ کے تحت فیصل آباد میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد شہر کی سڑکوں پر نکل آئی جہاں انہیں مسلم لیگ(ن) کے متوالوں اور پولیس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے، اس دوران مشتعل افراد نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر دھاوا بول کر اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر شدید پتھراوٴ کیا اور (ن) کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مشتعل افراد کے پتھراوٴ کی زد میں آکر 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا  رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر 500 اہلکاروں کو تعینات کرکے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات