Live Updates

تحریک انصاف کی کھلاڑی ن لیگ کے متوالوں پر ٹوٹ پڑی

پیر 8 دسمبر 2014 23:07

تحریک انصاف کی کھلاڑی ن لیگ کے متوالوں پر ٹوٹ پڑی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خاتون کارکن ڈنڈے اٹھا کر نون لیگ والوں پر ٹوٹ پڑی اور کئی کی پٹائی بھی کر ڈالی۔جسے سمجھا تھا رضیہ اسی نے اٹھا لیا ڈنڈا۔ پی ٹی آئی والوں نے فیصل آباد میں احتجاج کیا تو نون لیگ والے بھی میدان میں آگئے۔

(جاری ہے)

اسی دوران تحریک انصاف کی حامی خاتون متوالوں میں گھری لیکن ہمت نہیں ہاری۔ شیر والے خود کو سمجھتے تھے دلیرلیکن کبھی کبھی سیر پر سوا سیر بھی میدان میں آجاتا ہے۔ بس پھر کیا تھا جو آگے آیا اس نے ڈنڈا کھایا،کئی افراد خاتون کو سمجھانے آگے بڑھے لیکن بپھری خاتون نے دوچار مظاہرین کی ٹھکائی کرکے ہی دم لیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات