ملک میں 33 سال مارشل لاء رہا، یہاں کا جمہوری سسٹم اتنا مشکوک بن گیاہے کہ کسی کو بیلٹ بکس پر اعتماد نہیں رہا‘سراج الحق،
ملک گزشتہ چار ماہ سے بحرانوں کی زد میں ہے ، قیادت نے ہوشمندی کا ثبوت نہ دیا تو 77 ء جیسے حالات پیش آسکتے ہیں ، دھرنوں اور احتجاج سے ملکی معیشت کو روزانہ 64 ارب اور 38 کروڑ روپے کا نقصان ہورہاہے ‘امیر جماعت اسلامی کا استقبالیہ سے خطاب
پیر 8 دسمبر 2014 22:53
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ملک گزشتہ چار ماہ سے بحرانوں کی زد میں ہے ، سیاسی قیادت نے ہوشمندی کا ثبوت نہ دیا تو 77 ء جیسے حالات پیش آسکتے ہیں ، ملک میں 33 سال مارشل لاء رہا ۔ یہاں کا جمہوری سسٹم اتنا مشکوک بن گیاہے کہ کسی کو بیلٹ بکس پر اعتماد نہیں رہا ، پولنگ اسٹیشنز کے سامنے قطاریں بنا کر کھڑے ہونے والے عوام کو پولنگ کے ذریعے انقلاب اور تبدیلی کی امید نہیں رہی جس کی سب سے بڑی وجہ بار بار ووٹ کے تقد س کو تار تار کرنا اور بیلٹ کو تحفظ نہ دینا ہے ، لوگوں نے جمہوریت سے مایوس ہو کر ڈنڈے اٹھا لیے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات بھی سپریم کورٹ کے دباؤ پر ہوا لیکن دیر آید درست آید کے مصداق اب الیکشن کمیشن کو مالی انتظامی اور قانونی خود مختاری بھی دی جائے جس طرح ہندوستان میں ایک آزاد و خود مختار الیکشن کمیشن کام کرتاہے اور کسی کو انتخابی نتائج پر اعتراض نہیں ہوتا اسی طرز پر پاکستان میں بھی الیکشن کمیشن کو بااختیار بنایاجائے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.