ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سرتاج عزیز کا ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اظہار، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کی توانائی کے تحفظ کی کوششوں میں مددملے گی سرتاج عزیز

پیر 8 دسمبر 2014 22:28

ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ملاقات ، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا لی نے پیر کے روز اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں خاص طور پر اقتصادی معاملات کے بارے میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔گیا مشیر نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے دوطرفہ تجارت میں موجود مواقع سے فائدہ اْٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔مشیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اْجاگر کیا۔اْنہوں نے اْمید ظاہر کی کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کی توانائی کے تحفظ کی کوششوں میں مددملے گی ۔ایرانی وزیر نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات پر آمادگی ظاہر کی ۔