بیٹے نے والد کی سرزنش پر پولیس ایمر جنسی نمبر پر بم دھماکے کی جھوٹی کال چلا دی ،

بم دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،جھوٹی کال پر کارروائی کی جائے گی ‘ پولیس

پیر 8 دسمبر 2014 22:13

بیٹے نے والد کی سرزنش پر پولیس ایمر جنسی نمبر پر بم دھماکے کی جھوٹی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) سات سالہ بچے نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر غصے میں آکر والد کے ہی موبائل فون سے پولیس ایمر جنسی نمبر پر بم دھماکے کی جھوٹی کال چلا دی ،بم دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے رہائشی دانیا ل نے غلطی کرنے پر اپنے سات سالہ بیٹے مشتاق کی سرزنش کرتے ہوئے تھپڑ مار دیا جس پر بیٹے نے کچھ دیر بعد اپنے باپ کے ہی موبائل فون سے پولیس ایمر جنسی 15پر بم دھماکے کی جھوٹی اطلاع دی جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔

پولیس کی طرف سے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا تو مشتاق کے والد دانیال نے بتایا کہ اس کے بیٹے نے سرزنش پر غصے میں آکر جھوٹی اطلاع دی ۔ پولیس کے مطابق جھوٹی کال چلانے پر موبائل فون کے مالک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :