اسٹیل مل کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر بپھر گئے ، انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا

پیر 8 دسمبر 2014 22:07

اسٹیل مل کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر بپھر گئے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) اسٹیل مل کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر بپھر گئے ،صبح دس بجے سے رات گئے تک مسلسل اسٹیل مل کے اندر اور باہر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دہرنا ،انتظامیہ کی جانب سے رقم کی موجودگی نہ ہونے کے باعث تنخواہوں کی فوری ادائیگی نہ کرنے کی مجبوری پر ملازمین سے مذاکرات ناکام ،انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد سے رابطہ، تنخواہیں نہ ملی تو احتجاج جاری رکھیں گے :ملازمین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے مالی بحران کا شکار اسٹیل ملز کے ملازمین گذشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں بچوں کی تعلیم اور روز مرہ کی چیزیں حاصل کرنا مشکل ہوگئیں ،مسلسل تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف گذشتہ روز اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین نے صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک اسٹیل مل کے اندر چیئر مین کے دفتر کے سامنے احتجاجی دہرنا دیا جس کے بعد اے اینڈ پی کے ڈائیریکٹر حامد پرویز اور مزدور رہنماوٴں ظفر خان، اکبر ناریجو،تنویر ایوب،شبیر منگی کی جانب سے مذاکرات کیے گئے جس میں تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے مطالبے پر انتظامیہ نے رقم کی موجودگی نہ ہونے کا عضر پیش کیا جس کے باعث مذاکرات ناکام ہوگئے، مزدوروں نے چھٹی کے بعد گیٹ سے باہر نکل کر گھروں کو جانے والی بسوں کو روک لیا اور تمام مزدوروں کو اتار کر ایم ٹی سی کے سامنے احتجاج کو دوبارہ جار ی کردیا جو سورج غروب ہونے کے بعد بھی جاری رہا مزدور رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ جب تک اسٹیل مل کا چیئرمین اور حکومتی نمائندے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کا یقین نہ دلائیں گے تب تک احتجاج جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :