بھارت،ٹیکسی میں خاتون کے ساتھ ریپ،وزیرداخلہ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ،

دہلی انتظامیہ نے ٹیکسی بکنگ کی بین الاقوامی سروس اْوبر پر پابندی عائد کردی،ملزم گرفتار،عدالت پیشی

پیر 8 دسمبر 2014 22:07

بھارت،ٹیکسی میں خاتون کے ساتھ ریپ،وزیرداخلہ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ،

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) نئی دہلی کی انتظامیہ نے ٹیکسی کی بکنگ کی بین الاقوامی سروس ’اْوبر‘ پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی اس ٹیکسی سروس کے ایک ڈرائیور پر ایک خاتون مسافر کے ساتھ ریپ کا الزام لگنے کے بعد لگائی گئی ہے۔اس معاملے پر لوگ بہت مشتعل ہیں اور پیر کو عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 26 سالہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انھوں نے موبائل ایپ کے ذریعے ٹیکسی بک کی تھی، لیکن ڈرائیور انھیں ایک سنسان جگہ پر لے گیا اور وہاں اس کا ریپ کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو جمعے کو گرفتار کر لیا تھا جسے پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے www.Uber.com کے تحت کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ سروس یا سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکام کے مطابق اس پابندی کا مطلب ہے کہ دہلی میں اْوبر ٹیکسی پر نہ صرف جرمانہ عائد ہو سکتا ہے بلکہ اسے بند بھی کیا جا سکتا ہے۔پابندی عائد کیے جانے سے قبل اْوبر نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ وہ ذمہ دار شخص کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :