Live Updates

حق نواز کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ظلم کا مقابلہ کریں گے، انصاف لے کر رہیں گے: عمران خان

پیر 8 دسمبر 2014 21:58

حق نواز کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ظلم کا مقابلہ کریں گے، انصاف ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حق نواز کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، جب تک دم ہے، ملک کو ظالموں سے نجات دلائیں گے ، قوم بدل چکی، حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے ڈی ٹائپ چوک میں کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام نے اپنا شہر بند کیا اور قربانی دی، نواز شریف نے پولیس اور گلاوبٹوں کو ملا کر عوام پر ظلم کیا، حق نواز کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، یہ قربانی نیا پاکستان بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنے مستقبل کوبچانے کیلئے قربانی دی، کل یوم سوگ منائیں گے اور انشاءاللہ ملک کو ظالموں سے نجات دلائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب! جو مرضی کر لیں، انصاف لے کر رہیں گے، ظلم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے بلکہ مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال تھا نوجوان ڈر جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا، میاں صاحب! سن لیں، ظلم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، کراچی اور لاہور میں احتجاج کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :