تحریک انصاف کے کارکن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی

پیر 8 دسمبر 2014 21:28

تحریک انصاف کے کارکن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران فائرنگ کر کے ایک کارکن کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کر لیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ندیم مغل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس شخص کو روکنے والا دوسرے شخص کا نام شاہد بٹ ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کرنے والا شخص ندیم مغل بلال چوک سمن آباد کا رہائشی ہے ۔ذرائع نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے جبکہ یہ افراد سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے ڈیرے سے تحریک انصاف کا قافلہ روکنے کے لیے آئے تھے۔تاہم پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔