Live Updates

مسلم لیگی کارکنان کا پی ٹی آئی کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کا اعلان

پیر 8 دسمبر 2014 21:11

مسلم لیگی کارکنان کا پی ٹی آئی کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شہر قائد میں ن لیگ ہاﺅس پر تحریک انصاف کے کارکنان کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے بعد ملک بھر کے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی میں بھی شارع فیصل نرسری پر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ن لیگ ہاﺅس کی جانب پیش قدمی کا اعلان کیا جس کے بعد کارساز کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تاہم ن لیگ کے کارکنان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ن لیگ ہاﺅس پہنچنے والے تحریک انصاف کے کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پھولوں کی پتیاں بھی منگوا لی گئی ہیں اور اب تحریک انصاف کے مظاہرین کے پہنچنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات