مسلم لیگی کارکن اشتعال میں نہ آئیں اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں،وزیراعلیٰ کی اپیل،

فیصل آباد کی صورتحال بعض سیاسی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات اور گھیراؤ جلاؤ کی اپیلوں کا نتیجہ ہے، قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر سخت افسوس ہوا ہے ‘ذمہ دار افراد کی گرفتار ی کا حکم دیدیا ہے،شہبازشریف

پیر 8 دسمبر 2014 21:08

مسلم لیگی کارکن اشتعال میں نہ آئیں اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں،وزیراعلیٰ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں پیدا ہونے والی یہ صورتحال بعض سیاسی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات اور گھیراؤ جلاؤ کی اپیلوں کا نتیجہ ہے -انہوں نے کہا کہ انہیں قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر سخت افسوس ہوا ہے اور انہوں نے ذمہ دار افراد کی گرفتار ی کا حکم دیدیا ہے -انہوں نے مسلم لیگی کارکنو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ پر امن رہیں ، اشتعال میں نہ آئیں اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں۔